ناقص کھانے کا پول کھولنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہو گیا ،بیوی عدالت پہنچ گئی

جمعہ 10 فروری 2017 18:32

ناقص کھانے کا پول کھولنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہو گیا ،بیوی عدالت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) بھارتی فوجیوں کو فراہم کیے جانے والے ناقص کھانے کا پول فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کی سائیٹوں پر کھولنے والا بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا اہلکار تیج بہادر یادو لاپتہ ہو گیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تیج بہادر کے اہلخانہ کا گزشتہ چار روز سے اسکے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

تیج بہادر کی بیوی کا کہنا ہے کہ اسکا موبائل فون مسلسل بند ہے۔ اس نے اپنے شوہر کی گمشدگی کے حوالے سے نئی دلی ہائیکورٹ میں عرضداشت دائر کر دی ہے جو فوری سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاپتہ اہلکار کے وکیل ایڈووکیٹ منیش تیواری نے عدالت کو بتایا کہ تیج بہادر کا گزشتہ کئی روز سے کوئی اتہ پتہ نہیں ہے لہذا عدالت معاملے کی تحقیقات کرے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے خطے جموں میں تعینات ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی ناقص غذا کے حوالے سے 9جنوری کو فیس بک پر اپنا بیان اپ لوڈ کیا تھا ۔ اس نے اپنے ویڈیو بیان مین جلی ہوئی چپاتی اور پانی سے بھر پور دال دکھاتے کہا تھا کہ عام فوجی اہلکار اکثر رات کو خالی پیٹ بھی سوتے ہیں جبکہ راشن کی مد میں آنے والا سارا روپیہ افسران ہڑپ کر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :