چین کی طرف سے شمالی کوریا کے میزائل آزمائشی تجربے کی مخالفت

یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

پیر 13 فروری 2017 15:18

چین کی طرف سے شمالی کوریا کے میزائل آزمائشی تجربے کی مخالفت
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ چین ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک کوریا(شمالی کوریا) کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے آزمائشی تجربے کے خلاف تھا جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کینگ شوانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین تمام متعلقہ فریقین پر زوردیتا ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھے ۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ڈی پی آرکی(شمالی کوریا) نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اس نے زمین سے زمین تک مارک کرنے والے درمیانے اور طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل پک گک سونگ۔2کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا ہے اور اس کے اعلیٰ رہنما کنگ جون اُن نے آزمائشی فائرنگ کی رہنمائی کی۔

متعلقہ عنوان :