پنجاب یونیورسٹی کی125 ویں کانووکیشن کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

بدھ 15 فروری 2017 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) :پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام 20فروری 2017کو منعقد ہونے والے 125 ویں کانووکیشن کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹرمحمد تقی زاہد بٹ کی زیر صدارت فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرا پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، مختلف فیکلٹیوںکے ڈینزاور ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :