میئرکراچی کی پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کی پیش کش
اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کیا جائے تو تمام ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہوں، وسیم اختر آج پاکستان جس قسم کے حالات سے نبردآزما ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے جو اسپورٹس کے ذریعے سے ممکن ہے، میرین اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت
جمعرات 16 فروری 2017 14:46
(جاری ہے)
ہمارے ملک کو اسپورٹس گالا جیسے ایونٹس کی شدید ضرورت ہے، ایسے ایونٹس کے انعقاد میں زیادہ اخراجات بھی نہیں ہوتے لیکن ان کے دور رس فوائد ہوتے ہیں۔
پاکستان میرین اکیڈمی کے ساتھ اس طرح کے ایونٹس مزید کریں گے تاکہ پر امن پاکستان کے ساتھ پرامن کراچی کی عکس بندی بھی ہو۔انہوں نے پاک بحریہ کی خدمات پر ان کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوی کی امن مشقیں خوش آئند ہیں، جس کے ذریعے سے دشمن کو پیغام گیا ہے، وہ اپنے ناپاک ارادوں سے باز رہے۔انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، موجودہ حالات میں ہمیں متحد ہونا ہوگا۔پی ایس ایل کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ اگر موجودہ واقعات کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان نہ بھی آئیں تب بھی پی ایس ایل کا فائنل ملک میں ہی ہونا چاہیے، وہ پی سی بی کو پیشکش کرتے ہیں کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں تو وہ اس کی تمام تر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں۔وسیم اختر نے کہاکہ کراچی میں اگر فائنل ہوتا ہے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ پاکستان میں خوشیاں بہت کم رہ گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلے اضلاع کی سطح پر منعقد کئے جائیں۔ وسیم اختر نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تاجروں کے کو فنڈز دینے کا علم نہیں لیکن اگر ایسا ہے تو وہ بھی یقینا کراچی پر ہی خرچ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ 100روزہ مہم میں پورے کراچی کی صفائی نہیں تھی بلکہ مخصوص یوسیز میں کرنا تھی جو ہوئی ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں 16 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا، مئیر کراچی اور گورنر بلوچستان نے تقریب میں شرکت کی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.