بھکر، کھیلوں کے فروغ کی منصوبہ بندی میں خواتین کیلئے سپورٹس ایوینٹس کی ترویج پر خصوصی توجہ ہے،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر
جمعرات 16 فروری 2017 22:34
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ حکومت پنجاب تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی فراخدلانہ وسائل صرف کرکے ہونہارکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہی ہے جن میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مختلف کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کے سپورٹس پروموشن وژن کے تحت بھکرمیں گیارہ کروڑروپے کی لاگت سے معیاری سہولیات سے آراستہ سپورٹس جمنیزیم تعمیر کیاگیاہے اوراس نوعیت کی سہولیات تحصیلوں میں بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ ضلع میں خواتین کے کالجز میں متعلقہ سربراہان کی مشاورت سے تین کھیلوں کیلئے سامان اور کٹس کی مفت فراہمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سی ایم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ضلع میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیںگی اور اس ضمن میں تمام اخراجات حکومت پنجاب دے گی۔انہوں نے دوروزہ سپورٹس گالامیںشریک مختلف کالجز کی طالبات کھلاڑیوںکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کھیلوں سے لگائو اوراپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیاہے اور ان کے ٹیلنٹ کو مزید تقویت دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرپرستی اور حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رکھے گی ۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق کے ہمراہ سپورٹس گالا میںپوزیشن ہولڈر طالبات میںانعامات تقسیم کیے اورانہیں مبارکباددی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.