فاٹا اور بنوں میںفورسز کی فضائی اور زمینی کارروائی ،جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر سمیت 16 ہلاک
سکیورٹی فورسز کی افغان سرحدی علاقوں سے ملحقہ خیبر ایجنسی ،کرم ایجنسی اور اورکزئی کے علاقوں میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ ،فائرنگ کا تبادلہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ،دہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لیں،سکیورٹی حکام
جمعہ 17 فروری 2017 20:44
(جاری ہے)
جس کے نتیجے میں دو شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی شدت پسند اسلحہ چھوڑ کرفرار ہو گئے جبکہ دوسری جانب سیکورٹیذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ دڑادڑ اماموزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک خفیہ ٹھکانے میںکلعدم تنظیم کے 4شدت پسند موجود تھے جوکہ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لیکرجوابی کاروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4شدت پسند مارے گئے۔
جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،دستی بم ،اسلحہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لی۔جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی 4لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹربابر میلہ اورکزئی ایجنسی پہنچا دی گئی۔دوسری جانب وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے 6دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے 10ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعے کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے لوئے شلمان میں کی گئی۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی فورسز کی جوابی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 6دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 10ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا 1کارندہ بھی شامل ہے۔ ہلاک شدہ 6دہشتگردوں کی لاشیں غاشی چیک منتقل کر دی گئی ہیں۔ادھر بنوں کے علاقے بکاخیل مروت کینال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں4 مبینہ شدت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، غیر ملکی کرنسی اور مختلف مقامات کو ہدف بنانے کی فہرست بھی بر آمد ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع مروت کینال میں مبینہ شدت پسند نقل و حرکت کر رہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کیساتھ آمنا سامنا ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مبینہ چار شدت پسند مارے گئے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، افغانی اور کویتی کرنسی بر آمد کر لی گئی ہے ساتھ ساتھ ان کے قبضے سے ایک فہرست بر آمد کر لی ہے جن میں بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ ،آرمی ہیڈ کوارٹر،بکاخیل پولیس اسٹیشن اورسیدگئی آرمی چیک پوسٹ کو اپنا ہدف بنانے کیلئے درج کیا گیا تھا جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر د یاہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.