لاہور، ایف آئی اے پنجاب کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی
کرنسی کی خریدوفروخت کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے کی کرنسی برآمد،مقدمات درج
جمعہ 17 فروری 2017 22:53
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل خان میو نے گزشتہ روز کی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ انارکلی کے علاقے میں کچھ لوگ سٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ملکی وغیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کے غیر قانونی دھندے کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے موقع پر چھاپہ مار کر ندیم نامی ملزم کے قبضہ سے 17لاکھ 83ہزار روپے کی مالیت کے پرائز بانڈ اور443سعودی ریال برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ کرلیا جبکہ انارکلی میں ہی دوسرے چھاپہ میں جاوید نامی ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ47ہزار پاکستانی روپے، 290برٹس پائونڈ،7500انڈین کرنسی، 500افغانی کرنسی،211امریکی ڈالر، 468یو اے ای درہم اور 1408سعودی ریال برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.