لاڑکانہ سانحہ سیہون کے 8 شہدا کی الگ الگ تدفین کردی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جمعہ 17 فروری 2017 23:38
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے رہنماؤں علامہ مشتاق حسین مشہدی، علامہ ریاض حسین، طارق بدوی اور دیگر نے کہا کہا کہ سیوہن میں سفاک دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیل کر شیطان یزیدیت کا کردار ادا کیا ہے جس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیوہن شریف پر حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ایسے واقعات کے روکتھام کے لیے حکومت کو تمام مزارات، امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں کو سکیورٹی فراہم کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف سندھ بھر میں موثر کاروائی کی جائے۔ دوسر? جانب شہید پیرل خاصخیلی اور شہید بشیر کھوڑو کی نوڈیرو جبکہ شہید سہیل شیخ اور شہید ضمیر کھوکھر اور اس کے 18 ماہ کے بھائی سمیر عرف دلاور کھوکھر کی نماز جنازہ محلہ خدا آباد اور بھینس کالونی میں ادا کی گئی۔ دوران تدفین شہر بھر کی فضا سوگوار تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے بھاری تعداد ?میں پولیس اور رینجرس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ دھرنے میں شرکت کرنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اجازت دی گئی۔ دوسری جانب لاڑکانہ کے سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے سیوہن سانحے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ مختلف تنظیموں جمیعت علمائے پاکستان، سنی تحریک، جوگی اتحاد اور جوگی سجاگ ویلفیئر آرگنائیزیشن، پیپلز پارٹی شہید بھٹو، شیعہ علمائے کونسل، مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر کی جانب سے سانحے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالر شہر کے جناح باغ چوک پر دھرنا دے کر مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 76070 پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو کمی
-
قطرمیں پاکستانی آموں بارے عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
-
تاجردوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ
-
پیاز کی ایکسپورٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
-
انٹر بینک ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں فروخت
-
10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.