قطرمیں پاکستانی آموں بارے عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

جمعہ 24 مئی 2024 14:42

قطرمیں پاکستانی آموں   بارے  عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں ملکی سفارت خانے اور پرائیوٹ انجینئرنگ آفس کے اشتراک سے پاکستانی آموں کی تشہیر کے لیے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ آل ہامبا ایگزبیشن ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہفتہ 25مئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 10روزہ عالمی نمائش قطر کے شہر دوحہ میں 27جون سے 6جولائی تک جاری رہے گی جس میں پاکستانی آم اور اس سے بنائی گئی مصنوعات جن میں اچار ، آئس کریم ، جام ، آم کے بیج اور دیگر مصنوعات نمائش میں پیش کی جائیں گی ۔نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں اور افراد کو قطر ایئر ویز کی جانب سے ایئر فریٹ اور ایڈوانس ہوٹل بکنگ پر 50فیصد رعایت اور ویزے سے مطلق امور میں بھی معاونت کی جائے گی ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :