حکمران عوام کو ضروریات زندگی کی سہولیات دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ،جماعت اسلامی فلاح کے کام کررہی ہے
جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم کا مسحق خاندانوں کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 18 فروری 2017 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو بیرونی ممالک کے دورے کرنے کا شوق اور عادت پڑ گئی ہے ۔
عوام کو تعلیم ، رہائش ، صحت ، سیوریج ، پینے کا صاف پانی، ادویات مہیاکرنے او ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوئی منصوبہ بند ی نہیں بلکہ ان کی ترجیح میں بڑے بڑے ایئر پورٹ ، میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین ، موٹرویز اور پل بنانا ہے، جن منصوبوں سے اربوں روپے کی لوٹ مار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو کام حکومتوں کے کرنے کے ہیں وہ فلاحی تنظیمیں عوام کی خدمت کر کے سر انجام دے رہی ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ عوام ضروریات زندگی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ مریض علاج معالجہ کے لیے تڑپ رہے ہیں لیکن دوسری جانب حکمران طبقہ خوشنما بیان بازیوں سے عوام کو فریب دے رہا ہے ۔ سارے وزراء نوازشریف کو پانامہ کیس سے بچانے کے لیے دن رات مصروف ہیں۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی ملک میںخیر کے کام سرانجام دے رہی ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی سماجی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ تقریب کے آخر میں مستحق خاندانوں میں جہیز گفٹ تقسیم کیے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.