آئی جی پنجاب کو 22 فروری ایک ہی روز تین عدالتوں میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
ہفتہ 18 فروری 2017 23:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو 22 فروری کو برطرف کانسٹیبل سرفراز احمد کی درخواست میں سپریم کورٹ اسلام آباد میں وضاحت کے لئے طلب کیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور اس سے رشوت لینے پر چار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
تین کو بحال کر دیا گیا ہے لیکن درخواست گزار کو بحال نہیں کیا جا رہا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بھی 22 فروری کو آئی جی کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس کیس میں آئی جی پنجاب کی جانب سے سرگودھا کے منشیات فروش کی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت عظمی میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے بھی آئی جی پنجاب کو 22 فروری کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے عدالت نے نذیراں بی بی کی بیٹی بلقیس کے بازیاب نہ کرانے پر آئی جی پنجاب کو طلب کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.