چین پاکستان کو جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ فراہم کریگا
سیٹلائٹ سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی استعداد کو بہتر اور وسیع کرنے میں مددملے گی چین کی جدید سیٹلائٹ سے عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی آسان اور بہتر ہو جائیگی ْ شہریوں کو ہر جگہ ، ہر وقت ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں بھی وائی فائی سروس دستیاب ہو گی
منگل 21 فروری 2017 14:02
(جاری ہے)
دریں اثنا چین اپنی جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ اپریل میں لانچ کرے گا جس سے اس کے نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور اس سے مسافر جیٹ لائنرز اور تیز رفتار گاڑیوں میں بھی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔
اکیڈیمی کی طرف سے تیار کی گئی شی جیانگ 13صوبہ سچوان کے زی چینگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 3بی کیر یئر راکٹ کے ذریعے لے جائی جائے گی ،اس سیٹلائٹ کا وزن 4.6میٹر ک ٹن ہے اور یہ پندرہ سال تک زمین سی 36000کلومیٹر بلند ی پر رہے گی ، یہ سیٹلائٹ بیس گیگا بائٹس ڈیٹا فی سیکنڈ بھیجنے کی استعداد رکھتی ہے، یہ چین کی اب تک تیار کی گئی طاقتور ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے ، سچوان 13مدار میں داخل ہونے کے بعد بجلی کا جھٹکا استعمال کرے گی جس سے سیٹلائٹ کیریئر کے کیمیکل ایندھن میں بہت کمی ہو جائے گی ۔دریں اثنا جون میں وانگ چن سپیس سینٹر ہینان سے شی جیانگ 18کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانگ مارچ 5راکٹ کے ذریعے لے جائی جائے گی ، یہ چین کی پہلی سیٹلائٹ ہے جو نیو جنریشن ڈی ایف ایچ فائیو سیٹلائٹ پلیٹ فارم کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔زی چینگ نے مزید کہا کہ جون میں لانچ ہونیوالی سیٹلائٹ کی طاقت موجودہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ سے دوگنا ہے ، اس سے مزید ٹیلی ویژن چینلز کام کرسکیں گے اور ان کے پروگرام زیادہ صاف طورپر دیکھے جا سکیں گے ، اس نئی سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی اور اس کی کارکردگی نہ صرف زیادہ بہتر ہو جائے گی بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے ۔اکیڈیمی کے نائب سربراہ وانگ من کا کہناہے کہ اکیڈیمی ڈی ایف ایچ فور اور ڈی ایف ایچ فائیو پلیٹ فارم کی بنیاد پر 2025ء تک ایک اور جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ تیار کرے گی اورجب یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا تو لوگوں کو کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت یہاں تک کہ تیز رفتار ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں بھی وائی فائی کی سروسز دستیاب ہو سکیں گی ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.