محکمہ زراعت کی’’ سبزیاں اگائو بیماریاں بھگائو‘‘مہم جاری، 410.87ملین روپے مختص

منگل 21 فروری 2017 16:20

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)محکمہ زراعت پنجاب صوبہ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے 410.

(جاری ہے)

87ملین روپے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے، اس ،منصوبہ سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافے سے ان کی قیمتوں میں کمی اورسبزیوں کے استعمال میں اضافے کے رجحان کے ساتھ ساتھ انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ ر ہنے میں مدد ملے گی، منصوبہ کی تکمیل سے صوبہ پنجاب میں سبزیوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا، ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع میںمختلف سبزیوں خاص کر ٹماٹر کے نمائشی پلاٹس لگائے ہیں، ٹماٹر کی کاشت کیلئے ذرخیز میرا زمین موزوں ہے،ٹماٹر کے کاشتکار پنیری کو کھیت میں فروری کے شروع میں منتقل کرچکے ہیں،ٹماٹر کی بہتر پیداوار کیلئے متناسب کھادوں کا استعمال نہایت ضروری ہے اورٹماٹرکی فصل پر پھول آنے اور پھل بننے کے دوران مناسب آبپاشی کا انتظام کریں،اس کے علاوہ ٹماٹر کی فصل کو سنڈیوں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین سے رابطہ کریں۔