نیپال حکومت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تجارتی تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے، سیوا لمسال ادھیکاری

منگل 21 فروری 2017 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) نیپال حکومت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تجارتی تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔جس کے لئے وہ پاکستانی تاجروں کو نیپال ائیرپورٹ پر آمد پر ویزافراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں کمی کی بنیادی وجہ معالوماتی نظام اور نقل وحمل کے ذرائع کا نہ ہوناہے۔۔ان خیالات کا اظہارپاکستان میں نیپالی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے دورا کے موقع پر کیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اینڈ ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا کہ نیپال اور پاکستان کو مختلف تجارتی مواقعوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت اور سیاحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

نیپال اور پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ دونوں ممالک میں سیاحت کے فروغ سے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا نقل وحمل کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنا ہوگا۔

پی آئی اے اور دوسری نجی ائیر لائنزکے ساتھ معاہدہ کر کے ہر ہفتے پاکستان سے نیپال کم از کم دو پروازیں ہونی چاہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں افتخار علی ملک صاحب سے معاونت کی درخواست کی۔ افتخار علی ملک نائب صد ر سارک چمبر آف کامرس نے کہاکہ سارک چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارتی کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وہ خطے کی معاشی ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک آپس میں مارکیٹنگ اور ریسرچ کے شعبوں میں تعاون کریں۔ اس موقع پر نیپالی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے ممبران کونیپال انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جو کے اس سال مارچ میں منعقد ہو نے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :