کمشنر گوجرانوالہ کا سیوریج کا پانی نہروں میں ڈالنے کا نوٹس
منگل 21 فروری 2017 21:45
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ محمد عامر جان ‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم ‘ سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ بشیر بھٹی‘ ایکسیئن محکمہ بلڈنگز رانا غلام دستگیر‘ ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ‘ ڈائر یکٹر کالجز سرفراز احمد ورک‘ ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اقبال احمد‘ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فنانس مہر النساء ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ٹیکنیکل محمد اسد‘ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ جہانگیر بٹ اور محکمہ انہارکے افسران اجلاس میں شریک تھے۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں باہمی رابطے اور تعاون مزید بڑھائیںتاکہ عوامی مسائل فوری طو رپر حل ہو سکیں۔ اجلاس میں محکمہ انہار کے افسران نے نشاندہی کہ شہر کے کچھ علاقوں کا سیوریج کا پانی نہروں میں ڈالا جا رہا ہے جس سے نہ صرف پانی آلودہ ہو رہا ہے بلکہ شہر کے حسن کو بھی متاثر کر رہا ہے جس پر کمشنر نے ایم ڈی واسا کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ گوجر انوالہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 6 سکیموں پر575.09 ملین روپے‘ گجرات میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ ہائی ویز کی ایک ایک سکیموں پر267.155 ملین روپے ‘ منڈی بہائوالدین میں ہائی ویز اور محکمہ بلڈنگز کی دو دو سکیموں پر257.08 ملین روپے اسی طرح سیالکوٹ میں پبلک ہیلتھ کی 4 سکیموں پر345 ملین روپے لاگت آئے گی ۔اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ و دیگر افسران نے کمشنر کو فنڈز کی صورتحال اور سکیموں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.