ایران کے امریکا اور مغرب سے سات خفیہ معاہدوں کا انکشاف،معاہدوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنا بھی شامل
جوہری سمجھوتے سے قبل ایران نے امریکا اور مغرب سے جو سات معاہدے کیے تھے ان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے، دہشت گرد گروپوں کی امداد روکنے اور خطے میں سعودی عرب کے کردار کو تسلیم کرنے کے معاہدے شامل تھے ایران کے رکن پارلیمنٹ جواد کریمی قدوسی کا دعویٰ
بدھ 22 فروری 2017 18:43
(جاری ہے)
حکومت کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا اور مغرب سے کسی قسم کے ساتھ خفیہ معاہدے نہیں کیے ہیں۔تاہم جواد کریمی قدوسی نے تہران میں مسجد امام علی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جوہری سمجھوتے سے قبل مغرب اور امریکا سے سات خفیہ سمجھوتے کیے۔
ان میں جوہری سرگرمیوں پر مکمل پابندی، بیلسٹک میزائل تجربات روکنا، خطے میں دہشت گرد گروپوں کی امداد پر پابندی، انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھا، اسرائیل کوتسلیم کرنا، خطے میں سعودی عرب کے کردار کو تسلیم کرنا اور خطے میں چھ خلیجی ممالک اور امریکا کے اشتراک سے انتظامی کنٹرول کو قبول کرنا شامل تھے۔سخت گیر ایرانی مذہبی رہ نما اور صدر حسن روحانی کے مخالف جواد قدوسی نے کہا کہ مغرب اور امریکا نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دوران سابقہ معاہدوں پر عمل درآمد کو سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے ایک شرط کے طور پر پیش کیا تھا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جواد کریمی قدوسی کے بیان ک مسترد کرتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغرب اور امریکا سے خفیہ معاہدوں کا دعوی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.