تریموں بیراج اور پنجند ہیڈ ورکس کے منصوبوں کو آئندہ تین برسوں میں مکمل کیا جائے گا
جناح بیراج کی بحالی کا منصوبہ رواں سال 12ارب روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا ،ترجمان محکمہ آبپاشی پنجاب
بدھ 22 فروری 2017 21:08
(جاری ہے)
پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت لوئر باری دوآب کینال سسٹم کی نہروں کی بحالی کے کام زور و شور سے جاری ہیں۔
پاکپتن کینال جس کی تخمینہ لاگت 4788ملین روپے ہے کی بحالی کا کام بھی 2013-14میں شروع ہو چکا ہے جوکہ رواں سال بھی جاری رہے گا ۔ لوئر چناب کینال پارٹ بی کے تحت نہروں کی بحالی کا کام 12450ملین روپے کی لاگت سے اگلے مالی سال میں مکمل ہو جائے گا ۔ اصلاح آبپاشی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، جن میں418 ملین روپے سے بی آر بی لنک کینال، 507 ملین روپے سے چرڑ ڈرین ، 258 ملین روپے سے سرگودھا ڈرینج سسٹم، 354 ملین روپے سے فیصل آباد کے ڈرینج سسٹم، 890 ملین روپے سے جھنگ برانچ کینال ،994ملین روپے سے سکھنائی ڈرین ،3906ملین روپے سے بھونگ ڈسٹی سسٹم اور990 ملین روپے سے منتخب اریگیشن چینلز پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ 3300ملین روپے سے ضلع راجن پور کو برساتی نالو ں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئی915ملین روپے سے نتکانی فلڈ کیرنگ چینل کی تعمیر، 300ملین روپے کی لاگت سے بی آربی ڈی نہر کو بچانے کے لئے تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہیں، سیالکوٹ شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئی1 385ملین روپے کی لاگت سے ایک ، بھیڈ اور پلکھو نالوںکی بحالی و تعمیر نو کی جائیگی جبکہ کامونکی شہر اور ملحقہ آبادیوں کو بھی سیلاب سے بچانے کے لئے 2280ملین روپے کی خطیر رقم سے موجودہ مالی سال میں کئی منصوبہ جات شروع کئے جا رہے ہیں۔تھل کے مکینوں کو مزید آبی سہولیات دینے کیلئے حکومتِ پنجاب 7000ملین روپے کی لاگت سے گریٹر تھل کینال فیزII -(چوبارہ اور اس کاسسٹم) کا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے،پوٹھوہار کے علاقے میںآبپاشی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے 55چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ10 چھوٹے ڈیم زیر تعمیر ہیں،پچھلے سال راول ڈیم کی ریذنگ کے لئے فزیبلٹی سٹڈی پر کام شروع ہو چکا ہے جو کہ موجودہ سال میں پایہء تکمیل کو پہنچ جائے گاتاکہ اس کی سٹوریج کیپسٹی کو بڑھایا جاسکے اور راولپنڈی کے لوگوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکے ۔اس کے علاوہ بارانی علاقوں کی ترقی، آبپاشی اور پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئی4000ملین روپے کی لاگت سے گھبیر ڈیم کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس پرموجودہ مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔اس کے علاوہ 4200ملین روپے کی لاگت سے پوٹھوہار کلائمیٹ سمارٹ اریگیٹڈ ایگریکلچر پروگرام پر موجودہ سال بھی کام جاری رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ جلال پور کینال،رسول بیراج نکالی جارہی ہے جو کہ تفصیلی ڈیزائن کے آخری مراحل میں ہے، یہ نہر پنڈدادنخان اور تحصیل خوشاب کی زمینوں کو سیراب کرے گی اور اسی طرح تھل کینال فیز ٹو کا کام 16 ارب روپے میں شروع کیا جارہا ہے۔،انہوں نے بتایا کہ گریٹرچولستان اور سمالر چولستان میں آبپاشی کو یقینی بنانے کے لئے فزیبلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے، محکمہ آبپاشی پنجاب نے 1.6 بلین کی خطیر رقم سے ربڑ ڈیم کا پائلٹ پراجیکٹ بہاولپور میں دریائے ستلج پر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر آئندہ چند ماہ کام شروع ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.