لیڈز کالج کے زیراہتمام سالانہ تقسیم انعامات تقریب کاانعقاد

جمعرات 23 فروری 2017 14:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)لیڈز کالج کے زیراہتمام سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی عارف یوسف تھے، اس موقع پرانہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں شیلڈ تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف یوسف نے کہاکہ لیڈز کالج کاشمارخیبرپختونخوا کے بہترین اداروں میںہوتاہے اورتعلیمی میدان میںلیڈز کالج کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ،کالج کے چیئرمین سیدرسول نے مہمان خصوصی کاشکریہ اداکرتے ہوئے سونیئرپیش کی،چیئرمین لیکچررسیدرسول اورپرنسپل مینہ دارآفریدی نے کہاکہ طلباء قوم کاقیمتی سرمایہ ہے اوراس کی اچھی تربیت کرناہمارااولین فرض ہے تقریب کے آخر میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔