آپریشن”ردالفساد“کافیصلہ چندروزقبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،نوازشریف

لاہوردھماکےکی مذمت اورانسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس،حکومت دہشتگردی سےنہ گھبرائےاورنہ ڈرے گی،وزیراعظم نوازشریف کاعزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 18:31

آپریشن”ردالفساد“کافیصلہ چندروزقبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،نوازشریف
انقرا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) : وزیراعظم نوازشریف نے لاہورڈیفنس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہماراعزم پختہ ہے،حکومت دہشتگردی سے نہ گھبرائے اور نہ ڈرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس بھی کیا۔وزیراعظم نے ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفسادکافیصلہ چندروزقبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔وزیراعظم نے واضح کیاکہ پنجاب میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رینجرزکوطلب کرنے کافیصلہ بھی وزیراعظم ہاؤس ہی میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :