فلوری کلچر ریسرچ سے متعلق ماہرین نے سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تحقیق کا آغاز کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 15:24

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) فلوری کلچر ریسرچ سے متعلق ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں نے سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تحقیق کا آغاز کردیا ہے اور ابتدائی طور پر گل چین کے پودو ںمیں مختلف رنگوں کے پھول تیارکرنے کیلئے ڈرافٹنگ کے کامیاب تجربات کرکے مذکورہ پودے کے سفید و پیلے پھولوں کے ساتھ ساتھ سرخ اور نیلے رنگ کے پھولوںکے حامل پودے بھی تیار کر لئے ہیں جو انتہائی دلکشی اور خوبصورتی کے حامل ہیں نیز گلاب کے مختلف رنگوں کے پھولوں کی طرح دیگر پھولوں کے اضافی رنگوں کے پودے تیار کرنے کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

فلوری کلچر کے ماہرین نے بتایاکہ قبل ازیں تھائی لینڈ ، ہا لینڈ ، جرمنی اور دیگر ممالک میں اس قسم کے کامیاب تجربات کیے گئے ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وطن عزیز میں بھی ریسرچ کا آغاز کر دیا گیاہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ان خوبصورت اور رنگا رنگ پھولوں کے پودوں کی تیاری سے ہارٹیکلچر کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔