ْقومی ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہوں، موقع ملا تو پہلے سے بہتر پرفارم کروں گا، احمد شہزاد

جمعہ 24 فروری 2017 15:11

ْقومی ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہوں، موقع ملا تو پہلے سے بہتر پرفارم ..
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہیں جب بھی موقع ملا تو پہلے سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، دنیائے کرکٹ میں چند ہی ایسے بلے باز ہیں جن کی کارکردگی میں تسلسل رہا ہو، کارکردگی میں اتار چڑھائو بھی کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اسے مثبت لینا چاہیے۔

ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہزاد 7 ماہ سے قومی ٹیم سے ڈراپ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے لیکن میرے حوصلے بلند ہیں اور میں بہت جلد ٹیم میں کم بیک کیلئے پر عزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، سابق کھلاڑیوں کی راہنمائی کی وجہ سے میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنائے، وسیم بھائی اور انضمام الحق نے مجھے مثبت رہنے کا کہا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کے بعد پہلے سے بہتر پرفارم کروں گا اور شائقین مجھے مختلف انداز میں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فیملی اور دوستوں نے بہت ساتھ دیا جس کی وجہ سے میرے حوصلے پست نہیں ہوئے اور اب ٹیم میں نہ صرف کم بیک کرنا بلکہ اپنی جگہ مستقل کرنا ہدف ہے اور میں سخت محنت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا۔