پی ایس ایل سے لطف اندوز ہورہا ہوں، ایسا نہ ہوتا تو بیٹ بیگ میں رکھ چکاہوتا،جے وردھنے
لیگ مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ پہنچاہے،لیگ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیل کربہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے،سری لنکا کی موجودہ ٹیم میں موجودنوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وقت چاہیے،سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان مہیلا جے وردھنے کی بی بی سی سے گفتگو
ہفتہ 25 فروری 2017 14:14
(جاری ہے)
مہیلاجے وردھنے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کھیل سے وہ ابھی تک لطف اٹھا رہے ہیں، اسی لیے وہ پاکستان سپر لیگ کا پہلی بار حصہ بنے ہیں۔ جے وردھنے نے کہا کہ وہ آج بھی روزانہ باقاعدہ پریکٹس کرتے ہیں اور دو سال سے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ جے وردھنے نے امید ظاہر کی کہ تین چار سال میں پاکستان سپر لیگ بھی اپنے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھرپور تجربہ فراہم کرے گی جیسا کہ آئی پی ایل نے انڈیا اور دنیا کے دوسرے ممالک کے نوجوان کرکٹرز کو فراہم کیا ہے۔ جے وردھنے کا کہنا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس طرح کے لیگ مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ پہنچا ہے جنھیں بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کا احساس پیدا ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ وہ بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔ جے وردھنے نے سری لنکا کی موجودہ ٹیم کے بارے میں کہا کہ اس کے نوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وقت چاہیے، خاص کر برصغیر میں جہاں کرکٹرز پر بہت زیادہ دباؤہوتا ہے اور ان سے بڑی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹرز میں ٹیلنٹ موجود ہے، یہ کھلاڑی برائے نام فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہیں اور کچھ کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے سسٹم کے ذریعے نہیں آئے ہیں لہذا ان کے معاملے میں صبر وتحمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.