چین کا آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کی حمایت کا اعلان

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا، وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کی میڈیا بریفنگ چین کا پاکستان سے جوہری تعاون مزید بڑھانے کا اعلان ،این ای اے

ہفتہ 25 فروری 2017 20:43

چین کا آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کی حمایت کا اعلان
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کی بھرپورحمایت کرتے ہیں ،پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں حالیہ دہشت گردحملوں سے باخبر ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔چینی محکمہ قومی توانائی (این ای اے ) کے ایک سینئراہلکارکے مطابق چین جوہری بجلی کی ترقی میں پاکستان کیساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :