کراچی، عرفان اللہ مروت ہی نہیں پوری زرداری لیگ کو جیل میں ہونا چاہئے ، رزاق باجوہ
لوٹے لٹیرے اقتدار اختیارات ،لوٹے ہوئے مال کی چمک دیکھ کر زرداری لیگ میں بھگڈر مچی ہوئی ہے ،انور گجر
پیر 27 فروری 2017 16:17
(جاری ہے)
جس نے اپنے 9 سالہ دور اقتدار میں ملک خصوصاً سندھ کے عوام کو لوٹ مار اور کرپشن کرکے اذیتوں اور پریشانی میں مبتلا کیا ہے اور سندھ کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں حالانکہ سندھ کے عوام آج بھی زرداری ٹولے سے نجات کی راہ تلاش کر رہے ہیں ۔
لیکن لوٹے لٹیرے وڈیرے اقتدار ، اختیارات اور عوام کے لوٹے ہوئے مال کی چمک دیکھ کر زرداری کے پیچھے بھاگ کر اپنا منہ کالا کر رہے ہیں ۔ 2013 ء کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام نے زرداری لیگ کو پورے ملک سے شکست دے کر تینوں صوبوں سے شکست دے کر بھگا دیا لیکن سندھ میں زرداری نے نواز شریف سے مفاہمت کرکے اپنی مرضی کی نگران حکومت بنا کر سندھ کی بیورو کریسی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر سندھ پر زبردستی مسلط ہوئے ۔ حالانکہ سندھ کے عوام نے زرداری سے نفرت کا اظہار کرکے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا اور (ن) کے امیدواروں کو جتوایا لیکن (ن) لیگ امیدواروں کو راتوں رات نواز شریف اور زرداری کے مک مکا نے انتظامیہ کی مدد سے قربانی کا بکرا بنا کر ہروایا ۔ جس کا واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل نے (ن) لیگ کے کئی امیدواروں کو کامیاب کروا کر زرداری لیگ کے امیدواروں کے ووٹ جعلی قرار دے کر نااہل کیا ۔ نواز شریف نے زرداری سے مفاہمت کرکے عوام کے مینڈیٹ کی توہین اور دھوکا دیا ہے ۔ جس کے باعث آج سندھ کے عوام یہاں پر ہونے والی تباہی و بربادی کا ذمہ دار زرداری کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو بھی ٹھہراتے ہیں ۔ انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں ایک دوسرے کی انشورنس ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ نواز شریف نے اپنی پارٹی (ن) لیگ سندھ کو زرداری پر قربان کر دیا اور (ن) لیگ سندھ کے سچے مخلص رہنماؤں و کارکنوں کو نظرانداز اور عوام سے بے وفائی کرکے دھوکا دیا ہے اور سندھ زرداری کو تحفے میں دے کر ان کے حوالے کر دیا اور (ن) لیگ کا سندھ سے مکمل طور پر صفایا کر دیا ۔ نواز شریف اقتدار سے قبل سندھ میں جلسوں سے خطاب کرکے سندھ کی تقدیر بدلنے کے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے تھے لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف نے زرداری کی تقدیر بدل کر سندھ کو مفاہمت کی بھینٹ چڑھایا دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.