سندھ اور خیبرپختونخوا میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں‘ رانا ثنااللہ
پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو‘ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنیکی کوشش کرینگے‘ کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں‘صوبائی وزیر قانون دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ، امیر مقام کی میڈیاسے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 14:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کوعدم تحفظ کیاحسا س میں مبتلاکرنیکی کوشش کی گئی، کوشش کی جائیگی سرچ آپریشنز میں چاردیواری کے تحفظ کوملحوظ خاطررکھاجائے‘سیکیورٹی کے باعث عام شہریوں کوبھی صورتحال کاسامناہوتاہے، ہم سب کو ملک کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلاررہے ہیں۔پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو۔وزیرقانون نے کہا کہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنیکی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختون خوا میں بعض نام نہاد سیاسی لیڈر پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور پنجاب کی ترقی کے خوف سے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں اوراسی نااہلی کی سیاست کے باعث سندھ اورخیبرپختونخوا میں ہر معاملے کو پنجاب کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے پی میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں منفی سیاست کررہی ہے اور دونوں ہی جماعتیں کرپشن کے باعث اعتماد کھو بیٹھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں ہیں، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو اس فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے ہم لاہور میں کسی بھی ناخوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔پنجاب میں پولیس کی جانب سے پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر وزیرقانون نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی شہبازشریف نے پولیس کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تحفظات تھے کہ سرچ آپریشن میں لیڈی اہلکار اور لوکل نمائندہ بھی ہونا چاہیے ۔ امیر مقام نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.