ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور قطر ایئر ویز کے درمیان باہمی مفاد کی سروسز کے لیے معاہدہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 23:10

ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور قطر ایئر ویز کے درمیان باہمی مفاد کی سروسز ..
 لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2017ء) پاکستان کے نجی شعبہ کا سب سے بڑا بینک ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے باہمی مفاد کی سروسز کے لیے دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایئرلائن قطر ایئر ویز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ تین ماہ کی مہم کے تحت، ایم سی بی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھنے والے آن لائن بکنگ کے ذریعے ایئرلائن کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایتی کرایہ سے مستفید ہوںگے اور ٹکٹوں کی 0% مارک اپ کے ساتھ ماہانہ اقساط پر خریداری کے قابل ہوں گے۔

ایم سی بی ریٹیل بینکنگ(شمال) کے سربراہ زرغام خان دُرانی، ایم سی بی ڈیجیٹل بینکنگ کے بزنس ہیڈ علی نقوی اور قطر ایئر ویز کے کنٹری منیجر شریف اسماعیل نے دونوں اداروں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

دستخط کرنے کی تقریب ایم سی بی ہاﺅس ، لاہور میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ایم سی بی ریٹیل بینکنگ (شمال) کے سربراہ زرغام خان دُرانی نے کہا کہ یہ اشتراک ایم سی بی بینک کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ صارفین کو دنیا کی صفِ اول کی بین الاقوامی ایئر لائن پر خصوصی رعایتی نرخوں پر رسائی مہیا کرتا ہے۔

ہم اپنے صارفین کو ان کے آئندہ سفر کے منصوبوں اور بیرون ملک خوابوں کے تفریحی سفر کی سہولتیں دینے کی اُمید کرتے ہیں۔قطر ایئر ویز کے کنٹری منیجر شریف اسماعیل نے کہا کہ ہم ایم سی بی کے ساتھ معاہدے پر نہایت خوش ہیںاور ایم سی بی بینک کے صارفین کو قطر ایئرویز کے ذریعے ہوائی سفر کا بہترین تجربہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہنے کی امید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :