محکمہ سکولزایجوکیشن کاجنوبی پنجاب کے16اضلاع میں خدمت کارڈزجاری کرنےکافیصلہ
خدمت کارڈکےذریعےطالبہ کےاکاونٹ میں ماہانہ1000روپےٹرانسفر کیےجائینگے،خدمت کارڈز کےاجراءکامقصد بےوسیلہ گھرانوں کی بچیوں کوحصول علم کے قابل بنانا ہے،صوبائی وزیرسکولزایجوکیشن رانامشہود
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 16:21
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا مشہود نے بتایا کہ اس پروگرام کیلئے جنوبی پنجاب کے16اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ہمارا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی لاکھوں بچیوں کو حصول علم کے قابل بنانا ہے۔اس پروگرام کے تحت طالبات کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔اس خدمت کارڈ کے ذریعے طالبہ کے اکاونٹ میں ماہانہ 1000روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے منتخب 16اضلاع کے 2979سکولوں کی 4لاکھ 61ہزار سے زائد طالبات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ان اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم چھٹی تادسویں جماعت کی طالبات اس مفید پروگرام سے مستفید ہوں گی۔صوبائی وزیررانا مشہود نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کی غرض سے جاری کیا جانے والا خدمت کارڈ پراجیکٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے توسط سے دوردراز علاقوں کے ضرورت مند گھرانوں میں علم کا اجالا پھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے حصول تعلیم تک یکساں رسائی ممکن بنا کر حقوق اطفال کے تقاضے پورے کر دیئے ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے خدمت کارڈ کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فلاحی اقدام کی بدولت گرلز ایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.