باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیں،ماہرین زراعت

جمعرات 2 مارچ 2017 14:05

فیصل آباد۔2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ رواں ماہ آم کے باغات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان ایام میں آم کے تیلے ، آم کی مج کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیںاور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے یا کیڑے مکوڑوں کا حملہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر زرعی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ مناسب زہر کا سپرے کر کے اس پر کنٹرول کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ آم کی فصل کو سب سے زیادہ خطرہ پھپھوندی والی بیماریوں جن میں سفوفی پھپھوندی، انتھرک نوز شامل ہیں سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ باغبا ن ان کیڑوں اور بیماریوں کے مکمل کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے بروقت سپرے کریں تاکہ آم کے باغات کو ان کیڑوں اور بیماریوں سے بچا کر بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔