سی پیک منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے بلوچ قوم پرستوں کے خدشات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘سی پیک منصوبہ صرف اور صرف محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کو خوش کرنے سے بلوچ قوم پرستوں کے خدشات دور نہیں ہونگے

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا عبدالستار آزاد کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 2 مارچ 2017 23:28

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی فنانس سکیریٹری مولانا عبدالستار آزاد نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے آفیس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے بلوچ قوم پرستوں کے خدشات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سی پیک منصوبہ صرف اور صرف محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کو خوش کرنے سے بلوچ قوم پرستوں کے خدشات دور نہیں ہونگے ‘ردالفساد آپریشن میں بڑی کامیاں ملی ہے ردالفساد آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملک کے اندر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری ہونے چاہئے کیونکہ ملک کی آبادی کا تعین مردم شماری سے ظاہر ہوتا ہے مردم شماری میں افغان مہاجرین سمیت غیر ملکیوں کو الگ رکھا جائے جعفرآباد ضلع سے وزیر اعظم سے لیکر اہم عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود یہ ضلع مکمل طور پر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ جعفرآباد ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے شہر کی ہر گلی اور کالونیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں صحت کے مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں ترقیاتی کاموں کا نام ونشان تک نہیں ہے منتخب نمائندوں نے کرپشن میں اپنے زندگی گزار رہے ہیں ترقیاتی کاموں کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے ریلز ہوتے ہیں مگر وہی رقم کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مجاہد محمد صدیق جتوئی عطااللہ محمد شہی محمد خان لاشاری بھی موجود تھے ۔