کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یونین کونسلز کی پولیو ٹیمو ںکو بھی تربیت دی گئی ہے،ڈاکٹرناطق حیات

جمعرات 2 مارچ 2017 22:41

ڈی جی خان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یونین کونسلز کی پولیو ٹیمو ںکو بھی تربیت دی گئی ہے ․ ہفتہ پر مشتمل تربیتی کورس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ، لیڈی ہیلتھ سپروائزراور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو آگ بجھانے ، کسی بھی حادثے سے نبردآزما ہونے اورمیڈیکل ایمرجنسی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا․ انہوںنے یہ بات تحصیل صدرہسپتال کوٹ چھٹہ ، رورل ویلفیئر سنٹر سروروالی پر منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ علاوہ ازیں مرکزی سٹیشن پر اجلاس منعقدہوا جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ ، حسنین رضا ، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی ․ انہوںنے کہاکہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے تربیت مکمل کرنے والے افراد پر مشتمل ریسکیو محافظ کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :