مالاکنڈ،غیر قانونی سٹیل ملز کیخلاف سوموٹو نوٹس لیا جائے، عمائدین کا مطالبہ
جمعہ 3 مارچ 2017 21:30
(جاری ہے)
یونین کونسل خارکئی کے عمائدین پر مشتمل خارکئی اصلاحی کمیٹی کے منعقدہ جرگہ کے بعد عمائدین ضیاء اللہ خان ایڈوکیٹ ،خارکئی سے منتخب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد سفید خان ، ناظم ویلج کونسل خارکئی مکرم شاہ ، ظاہر شاہ خان ، چیرمین غنی الرحمان خان ، ملک محمد آیاز ، حاجی ہمایون خان ، حاجی محمد اسحاق ، انجنیئر گل فراز خان ، حاجی محب اللہ خان اور دیگر نے درگئی میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے خارکئی اور تحصیل درگئی میںفضائی آلودگی پھیلانے والے سٹیل ملز کی بندش اور اس سلسلے میں عدالتی سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور خارکئی میں قائم سٹیل ملزکے دھویں کی محکمہ ماحولیات کی جانب سے لیبارٹری ریزلٹ مضر صحت قرار دیے جانے کے باوجود مالاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے سٹیل ملز20دن کے لئے چالو کرنے کے اجازت کو عوام کے صحت کے منافی اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے بھی سٹیل ملز بارے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل نہ کرنا مالاکنڈ انتظامیہ کی غفلت ہے اورعوام کے بار بار احتجاجوں کے باوجود فضائی مالودگی پھیلانے والے سٹیل ملز کی پشت پناہی کرنا مزید انہیں قابل قبول نہیں۔
انہون نے کہا کہ مالاکنڈ انتظامیہ غیر قانونی طور پر سٹیل ملز کو 20دن کے لئے کھولنے کے ارڈر کی مجاز نہیں اور نہ ہی سٹیل ملز کے قیام کے لئے این او سی جاری کرنا ان کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ضیاء اللہ خان ایدوکیٹ ، مکرم شاہ ، محمد سفید خان اور دیگر نے واضح کیا کہ خارکئی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، گورنمنٹ گرلز پرائمری ، گورنممنٹ ہائی سکول خارکئی ، گورنمنٹ پرائمری سکول خارکئی ، بی ایچ یو خارکئی اورآبادیات کے عین وسط میں قائم سٹیل ملز کے دھویں سے نہ صرف شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے بلکہ گذشتہ ایک سال کے دوران سات افراد کینسر جیسے موذی مرض سے وفات اور بیمار ہوچکے ہیں اور زہریلے دھویں کے ماحول میں سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات کی تعلیم میںخلل ہے بلکہ ان کو سانس کی مختلف تکالیف کا بھی سامنا ہے۔ انہون نے واضح کیا کہ کسی بھی ابادیات کے نزدیک اور زرعی زمینوں پر ماھولیاتی قوانین کے مطابق سٹیل ملز کا قیام ممکن نہیں لیکن خارکئی درگئی مالاکنڈمیں پشاور ہائی کورٹ کے واضح عدالتی حکم کے باوجود نہ پہلے سے قائم سٹیل ملز بند کردئے گئے اور نہ ہی مزید سٹیل ملز کے قیام کا سلسلہ روک دیا گیا ہے جس کے خلاف شہریوں نے بار بار احتجاج اور آل پارٹی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا مگر عوام کا کوئی نہیں سنتا ایسے میں صرف عدالت کی جانب عوام کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.