نواز شریف اور زرداری کی فوجی عدالتوں پر اے پی سی پری پلاننگ اور گہری سازش ہے، انور گجر،رزاق باجوہ
جمعہ 3 مارچ 2017 23:32
(جاری ہے)
اسی زرداری سے گذشتہ دو سال قبل نواز شریف نے اینٹ سے اینٹ بجا کر راحیل شریف کو دھمکی دے کر کھلا پیغام دیا تھا اور بعد میں نواز شریف نے زرداری کو محفوظ راستہ دے کر ملک سے فرار کروایا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد فوراً واپس بلوا لیا۔
زرداری کا (ن) لیگ کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہ دینا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا ٹوپی ڈرامہ ہے۔ نواز شریف زرداری دونوں مفاہمتی بھائی ہی نہیں، بلکہ ملک اور اداروں کے خلاف سازشوں میں دونوں برابر کے حصے دار بھی ہیں۔ اسی طرح ڈاؤن لیکس کی کہانی پر تو سازشی حکمران اس پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہو گئے، لیکن فوج کے خلاف سازش کرنے والے ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے۔ نواز شریف اور زرداری کی مفاہمت اتنی مضبوط ہے کہ دونوں مفاہمتی بھائیوں کے کرتوت اور گناہوں پر کوئی ہاتھ ہی نہ ڈال سکے اور برے وقت میں دونوں ایک دوسرے کو بچانے کے لیے میدان میں آ جاتے ہیں۔ انور گجر رزاق باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ردالفساد آپریشن کے ساتھ ساتھ رد الکرپشن بھی شروع کرکے ملک او ر قوم کو چوروں ، لٹیروں ، پیدا گیروں اور مفاہمتی حکمرانوں سے بھی نجات دلائی جائے،کیونکہ یہ لوگ قوم کی بچی کچی ہڈیاں بھی چبانے اور خون چوسنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
بھکر میں پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.