پنجاب یونیورسٹی ،تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 4 مارچ 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی نیفریحہ گل دخترعبد الستار کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیتی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی کاروبای صلاحیتوں کا جائزہ‘‘کے موضوع پر،ثاقب خان ولد نصراللہ خان کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’جنگجو مذہبی انتہا پسندی کا پاکستان میں آغاز اور مظاہراور اس کے ملک پر اثرات اور نتائج(2013-2001)‘‘کے موضوع پراورحمیرا عثمان دختر محمد عثمان کواردو کے مضمون میں ان کے ’’نو آبادیاتی عہد کے اردو ناول کا مطالعہ (ما بعد نو آبادیاتی تنقید کی روشنی میں)‘‘ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :