خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہی:شہبازشریف
پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے،دیہی خواتین انتہائی محنتی اور جفاکش ہیں خواتین کو معاشی بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے ، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے خواتین کو عملی میدان میں بھر پور کردارادا کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
ہفتہ 4 مارچ 2017 21:24
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اسی لئے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو بڑا احترام دیا ہے اور اسلام انہیں بااختیار بنانے اور مساوی حقوق کی فراہمی پر زور دیتا ہے۔ پنجاب میں خاتون محتسب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قانون سازی اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے خواتین کے جائیداد میں وراثتی حق کو یقینی بنایا گیا ہے۔ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ویمن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے ملازمت کا کوٹہ 15 فیصد مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمت کے حصول میں خواتین کو عمر میں 3 سال کی رعایت دی گئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ خواتین کو فنی تربیت کی فراہمی دراصل انہیں معاشی وسماجی خودمختاری دینے کے مترادف ہے۔ خودروزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں بھی خواتین کو شامل کیا گیا ہے اور شفاف نظام کے ذریعے فراہم کئے گئے بلاسود قرضوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی ریکوری تقریباً سوفیصد ہے۔ سرکاری اداروں کے بورڈز میں خواتین کی نمائندگی 33 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں اور وہ مختلف شعبوں کی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے خواتین کو عملی میدان میں بھر پور کردارادا کرنا ہوگا۔ انجینئرنگ، میڈیکل اوردیگرعلوم کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر عملی میدان میں دکھانا ہے تاکہ پاکستانی معاشرہ ترقی کرسکے۔ صوبائی وزراء حمیدہ وحیدالدین، عائشہ غوث پاشا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے ویمن امپاورمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.