عوامی نیشنل پارٹی سیاسی سکورنگ سے قطع نظرپختون قوم کی خدمت پر یقین کرتے ہوئے آخری حد تک جانے سے دریغ نہیں کریگی، فاٹا اصلاحات کیلئے 5سالوں کا ٹائم فریم دینا سمجھ سے بالاتر ہے، فاٹا کے عوام کو مکمل قومی دھارے میں لانے کیلئے 2018ء کے الیکشن میں حصہ لینا نوشتہ دیوار بن چکی ہے،فاٹا کی صوبے میں انضمام سے انگریزوں کی کھینچی ہوئی لکیر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی، فاٹا کے عوام کی دہشت گردی کیخلاف مثالی قربانیاں رنگ لائی ہے
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 مارچ 2017 20:30
(جاری ہے)
وہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن حسن الماب خان کے والدباچہ اور اے این پی ویلج کونسل نمبر 3کے صدر زاہد اکبر کے نانا وفات پر فاتحہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی ، ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ،تحصیل تخت بھائی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی غلام رسول ، یوسی پٹ بابا کے صدر شیر حسن خان ، عطاء اللہ خان محمد زئی ، جاوید ناظم ، حاجی الیاس خان، نواب خان ، ظفر علی ، لعل گل یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پختونوں کی ترقی عزیز ہے ۔ پنجاب کی ترقی کیلئے پختونوں کے اجتماعی مفادات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر بلاتاخیر من وعن عمل درآمد کرکے 2018ء کے الیکشن میں فاٹا کے عوام کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی میدان عمل میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چترال سے کراچی تک تمام صوبوں میں پختونوں پر آئے روز ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اندرونی اختلافات کا شکار ہوکر بکھر نے والی ہے ۔ جسکا اندازہ آئندہ الیکشن میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دھشت گردی کا فساد بڑھ رہا ہے ۔ جس سے مکمل طورپر نمٹنے کیلئے بخثیت قوم متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے ۔کہ پاکستان اور افغانستان مل کر دھشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کریں ۔ انہوں نے فاٹا اصلاحات پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد د ی اور کہا کہ اس بار اے این پی کے کارکنوں کی جدوجہدرنگ لائے گی اور اے این پی باچہ خان ، ولی خان کے فلسفہ سیاست کے اہداف کیلئے تیز ی سے گامزن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.