Live Updates

عارف علوی نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو معذرت کرنے کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 مارچ 2017 11:24

عارف علوی نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو معذرت کرنے کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2017ء) :پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے غیر ملکی کھلاڑیوںسے متعلق نا مناسب الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معذرت طلب کر لیں۔ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ الفاظ کے انتخاب میں غلطی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عمران خان سے کہاکہ وہ اپنے الفاظ پر معذرت کر لیں غلطی ہو جائے تو اس پر معذرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ویڈیو پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ اپنی بات کی وضاحت کریں۔ کیونکہ کبھی الفاظ کے چناو¿ سے بات کا مطلب واضح نہیں ہوتا اور اگر الفاظ کا چناو¿ غلط تھا تو معذرت کرنے میں کو مضائقہ نہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمرا ن خان غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق اپنے نامناسب الفاظ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات