شہبازشریف کاپرجوش خطاب،انٹڑنیشنل معیارکی میٹروبس کوجنگلہ بس کہنےپرتنقید
پنجاب حکومت نے8برس کےدوران2لاکھ 20 ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کیے،صدر،وزیراعظم یاوزیراعلیٰ بھی بھرتی کیلئےسفارش نہیں کرسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خواتین کےعالمی دن کی تقریب سےخطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 مارچ 2017 17:33
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف حاصل کرکے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر خدیجہ کو سٹیج پر بلایا اور اس سے گفتگو کی۔
اوکاڑہ کی رہائشی لیڈی ڈاکٹرخدیجہ نے کہا کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ پیف نہ ہوتا تو میں لیڈی ڈاکٹر نہ بنتی، جس پر وزیراعلیٰ نے جذباتی انداز میں کہا کہ آپ قوم کی بیٹی ہیں اور یہ احسان نہیں بلکہ میرا فرض تھا اور یہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تعلیم اورصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔ لیکن مجھ سمیت اشرافیہ جس نے اس ملک کی تقدیر کو بدلنا تھا، اس نے اپنی تقدیر تو بدل لی لیکن قوم کے ذہین اور ہونہار بچوں اور بچیو ں کی تقدیر نہیں بدلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہاں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم محمد نوازشریف، عمران خان، گورنرز وزرائے اعلیٰ، وزراء، جج، جرنیل، تاجر، صنعتکار اور ملک کی دیگر اشرافیہ جس طرح اپنے بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں، وہ اپنے آپ کو پابند کریں کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی اسی طرح تعلیم دلائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے عام آدمی کی بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میٹرو بسوں پر استاد، ملازم، مزدور، محنت کش، بیوہ، طالب علم، نرسیں، ڈاکٹرز اور عام آدمی سفر کرتا ہے اور آپ اس کو جنگلہ بس کہیں جو افسوسناک ہے۔ عوام کی خدمت اس طرح نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 برس کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار اساتذہ کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اور صدر، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ بھی بھرتی کیلئے سفارش نہیں کرسکتا۔ ہم نے میرٹ کا شفاف نظام بنایا ہے لیکن ابھی سب کچھ درست نہیں ہوا، ہم نے بہت محنت کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.