دبئی میں پیسوں کے عوض 300مردوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا مراکشی باشندہ گرفتار

ملزم خواتین اور خواجہ سرائوں کی فحش تصاویر پوسٹ کر کے لوگوں کو پیسوں کے عوض اپنے ساتھ جنسی بدفعلی کیلئے اکساتاتھا

بدھ 8 مارچ 2017 20:12

دبئی میں پیسوں کے عوض 300مردوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا مراکشی باشندہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) دبئی میں 3سو مردوں سے جنسی تعلق قائم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے ایک لپسٹک ، آئی لائنراور ایک موبائل فون برآمد ہواہے ،ْملزم پیسوں کی خاطر یہ مکرو کام کرتا تھا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں مقیم 29سالہ مراکشی باشندے نے عدالت میںہم جنس پرستی کا انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مختلف سوشل میڈیا اکائنٹس پر خواتین اور خواجہ سرائوں کی فحش تصاویر پوسٹ کر کے لوگوں کو پیسوں کے عوض اپنے ساتھ جنسی بدفعلی کیلئے اکساتاتھا ۔

پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے 3سو مردوں کیسا تھ جنسی بدفعلی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ بدفعلی کرنے والوں سی1ہزار سے 1500درہم تک وصول کرتا تھا جبکہ اس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر گھروں اور ہوٹلز میں جا کر مساج ، ہیئر ریموول اور کلیننگ کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اشتہار بھی لگا رکھا تھا اور واٹس ایپ میسیجنگ کیلئے موبائل نمبر بھی مہیا کیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے بدفعلی کے کاروبار کی تشہیر کیلئے اپنے اکائونٹ پر جگہ جگہ خواتین اور خواجہ سرائوں کی فحش تصاویر لگا رکھی تھیں جبکہ اس کے اشتہارات پر بہت سے لوگوں نے دلچسپی کا اظہار بھی کر رکھا تھا ۔اس کے علاوہ اس اوباش نوجوان نے فیس بک ، انسٹا گرام اور سنیپ چیٹ پر بھی اسی مقصد کیلئے دیگر اکائونٹس بھی بنا رکھے تھے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم پیسوں کے عوض اپنے آپ کو جنسی بدفعلی کیلئے پیش کر تا تھا اور حقائق سامنے آنے کے بعد ایک اہلکار نے صارف بن کر ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے 1200درہم میں اس کے ساتھ بدفعلی کی حامی بھر لی جس پر اسے 13دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا جس کا فیصلہ 21مئی کے روز سنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :