سینٹ ، شبلی فراز کی جانب سے پھٹیچر اور ریلوکٹے کے الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کا شدید احتجاج

چیئرمین سینیٹ نے الفاظ کو حذف کرادیا

بدھ 8 مارچ 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے پھٹیچر اور ریلوکٹے کے الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے شدید احتجاج کیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رصا ربانی نے ریمارکس کو حذف کرادیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز ‘ نعمان وزیر خٹک اور محسن عزیز کی جانب سے آئی پی پیز کے گردشی قرضے کے ہوالے سے توجہ دلائو مبذول کرانے کا نوٹس جمع کرادیا گیا جس پر سینیٹر شبلی فراز نے پھٹیچر اور ریلوکٹے کے الفاظ استعمال کیے تو خواجہ آصف مشتعل ہوگئے اور کہا کہ انکے والد سے میرے پرانے تعلقات ہیں انہیں کبھی ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں ۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان الفاظ کو کارروائی سے ھذف کرادیا۔ (عابد شاہ/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :