بھکر، سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سرگودہا یونیورسٹی میںخواتین کی عالمی دن کے حوالے سے’’ ----- امن اور عورت ‘‘کے عنوان سے پینٹنگ کامقابلہ
بدھ 8 مارچ 2017 21:37
(جاری ہے)
مقابلے کے اختتام پر حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس اور پوزیشن لینے والے طلباء کو عوام دوست فائونڈیشن کی طرف سے شیلڈز دی گئیں۔
اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میںعوام دوست فائونڈیشن کے پروگرام کوارڈینیٹرملک احمد خان نے کہا کہخواتینکے عالمی دن کے موقع پر ہمیں خواتین کی اس جدوجہد کو ضرور پیش نظررکھنا چاہئے جو ماضی میں دنیا کے مختلف ملکوں میں عورتوںنے اپنے حقوق کے لیے جاری رکھی اور جس کے نتیجے میںآج دنیا میں عورتیںمعاشی، سیاسی اور معاشرتی شعبہ جات میںکامیابی کے جھنڈے گاڑتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کے حقوق کا تحفظ کیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اپنے ملک میں عورتوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں حکومت کو صرف نمائشی اقدامات نہیں کرنے چاہیں بلکہ جو قوانین منظور کئے جا چکے ہیں ان پر عمل بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھکر کیمپس کے طلباء کے لیے عوام دوست فائونڈیشن کے دروازے کھلے ہیں۔ہمارے وسائل آپ کے لیے وقف ہیں۔آپ جب بھی علمی،ادبی،ثقافتی تقریبات منعقد کرانا چاہیں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے اس موقعہ پر سرگودہا یونیورسٹی بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد چوہان نے بھی مختصرااپنے خیالات کا اظہار کیااور کہاکہ ہم عوام دوست فاونڈیشن کے ہم بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے ہمیں مالی سپورٹ کی ۔یہ تقریبات سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحییتوںکو اجاگر کرنے میں بہت بڑا رول ادا کرتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھکر کی لڑکیوں میں ماشاء اللہ بہت صلاحییتں ہیں اور وہ تعلیم حاصل کرنے میں بہت دلچسبی رکھتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھکر کی لڑکیاں اور لڑکے ملک کے دیگر شہروں کے لڑکوں کے ہم پلہ ہونگے۔ انہوں نے عالمی یوم خواتین کی اس تقریب کے بارے میںمزید کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک نے نہیں دیا بلکہ ہمیں عورت کے اس مقام اور مرتبے کو تسلیم کرنا چاہیے اور اسکو سوسائٹی میں وہی عزت دینی چاہیے جو گھروں میں بیٹی ،بہن ،بیوی اور والدہ کو دی جاتی ہے۔سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرمحمد فاروق نے اپنے خطاب میں عوام دوست فاونڈیشن کے سٹاف اور پروگرام کوارڈینیٹر کا بہت شکریا ادا کیا اور کہا کہ ان کے بھرپور تعاون کے بغیر اس پروگرام کا انعقاد ممکن نہ تھا۔ انہوں نے پینٹینگ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس اور ججز کا شکریہ ادا کیاا ور کہا کہ طلبہ کی تخلیقی اور ذہنی صلاحیتوں کے نکھار کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کی تقاریب جاری رکھی جا ئیں گی اور امید کرتے ہیں کہ عوام دوست فاونڈیشن کا تعاون حسب سابق ہمیں حاصل رہے گا۔تقریب سے عوام دوست فائونڈیشن کی مس بشریٰ علوی نے بھی خطاب کیا۔ -17/--مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
9 ماہ میں بھاری شرح سود پر لیا گیا قرضہ جی ڈی پی کا 37 فیصد تک پہنچ گیا
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.