لیویز نے منشیات کی بڑی کیپ کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

ْزاوہ چیک پوسٹ پر ٹرک سے سو کل اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ،گاڑی قبضے میں ملزم کو گرفتار

بدھ 8 مارچ 2017 22:21

لیویز نے منشیات کی بڑی کیپ کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) خضدار لیویز نے منشیات کی بڑی کیپ کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی ،زاوہ چیک پوسٹ پر روکھے گئے ٹرک سے سو کل اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد ،گاڑی قبضے میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا لیویز زرائع کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر مختلف چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی تھی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں لیویز نے زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مشکوک ٹرک گاڑی کو روکھا جس کی خفیہ خانوں میں ماہرانہ طریقے سے اعلیٰ کوالٹی کے سو کلو گرام چرس چھپائے گئے تھے جنہیں برآمد کر کے ایک ملزم عبدالجبار نورزئی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :