سام سنگ نے MENAفورم میں ہوم آڈیو ویوژل پراڈکٹس کی نئی لائن اپ متعارف کرادی

جمعرات 9 مارچ 2017 18:41

سام سنگ نے MENAفورم میں ہوم آڈیو ویوژل پراڈکٹس کی نئی لائن اپ متعارف ..
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء)سام سنگ الیکٹرانکس مڈل ایسٹ و نارتھ افریقہ نے سنگاپور میں منعقدہ MENA فورم2017میں نئے ساؤنڈ بار اور UHD Blu-ray player. سمیت ہوم آڈیو ویوژل پراڈکٹس کی نئی لائن اپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔سام سنگ الیکٹرانکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں موثر سرمایہ کاری کی بدولت مسلسل گزشتہ دس سے زائد برسوں سے ہوم آڈیو اور وڈیو ٹیکنالوجی میں لیڈر شپ کی پوزیشن پر براجمان ہے اور سال 2017میں کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ یہ ڈیوائسز کمپنی کی تخلیقاتی شاہکار کا ثبوت ہیں۔

سام سنگ الیکٹرانکس مڈل ایسٹ و نارتھ افریقہ کے سینئر ریجنل منیجر ٹی وی /آڈیو ویوژل Mustafa Sadick, کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی حیثیت سے ہم ہوم اپلائنسز میں جدید تخلیقات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،ہو م اپلائنسز میں ساؤنڈ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور صارفین بھی ڈیوائسز کے استعمال میں ساؤنڈ کو بہت اہمیت دیتے ہیں،لہذا رواں برس ہماری تمام تر توجہ ساؤنڈ کے معیار کی مزید بہتری پر مرکوز ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کا ریلیز کردہ HDR-compatible UBD-K8500 Ultra HD Blu-ray playerایک روایتی Blu-ray players.کے مقابلے میں چار گنا زائد ریزولوشن اور 64گنا زائد کلر ایکسپریشن فراہم کرتا ہے ،سام سنگ QLED TVسs کے ساتھ منسلک کرنے پر UBD-K8500 تصویر کی ایسی کوالٹی مہیا کرتا ہے جو کہ اس سے قبل کبھی بھی مشاہدے میں نہ آئی ہوگی،سام سنگ کی نئی لائن اپ میں شامل UHQ (Ultra High Quality) audioآٹھ تا چوبیس بٹ ساؤنڈ کو 32بٹس ساؤنڈ کوالٹی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،سام سنگ کی یہ تمام نئی آڈیو پراڈکٹس رواں برس کی تیسری سہہ ماہی سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مخصوص مارکیٹس میں دستیاب ہونگی۔