ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں منشیات سپلائی کرنے والا شخص گرفتار،چرس برآمد کرلی گئی

جمعرات 9 مارچ 2017 23:09

ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں منشیات سپلائی کرنے والا شخص گرفتار،چرس برآمد ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) سنٹرل جیل ڈیرہ میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل ڈیرہ کے مرکزی گیٹ پر جیل عملہ نے تلاشی کے دوران ملزم فضل رحیم ولد عبدالقیوم سکنہ وانڈہ کریم پنیالہ کے قبضہ سے چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم جیل کے اندر چرس سپلائی کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے عملے نے ناکام بنا کر اسے کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کینٹ پولیس نے سپرنٹنڈنٹ جیل ڈیرہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :