چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس
مراد سعید کے ساتھ حکومتی رکن کی بدتمیزی اور ہرزہ سرائی کی شدید مذمت جاوید لطیف کیخلاف سخت ترین حکمت عملی اختیار کرنے ، رکنیت خاتمے کیلئے فوری طور پر سپیکر قومی اسمبلی کے ہاں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
جمعہ 10 مارچ 2017 22:39
(جاری ہے)
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی رکن نے ازحد بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل35 کی دھجیاں اڑائیں۔
آئین کا آرٹیکل 35 کنبے اور گھرانے کی تعظیم و تکریم کی ضمانت دیتا ہے۔بطور رکن قومی اسمبلی اس قسم کی گفتگو کے ذریعے جاوید لطیف نے آرٹیکل 62اور 63کا بھی خون کیا۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بدزبانی و فحش گفتگو کرنے والا شخص پارلیمان کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے سوات کی شریعت کورٹ میں جاوید لطیف کیخلاف قذف کا مقدمہ درج کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف خواتین اور خاندان جیسی بنیادی اکائی پر شرمناک حملے کیخلاف ملک گیر آواز بلند کرے گی۔ اور ملکی سطح پر "یوم تعظیمِ نسواں" منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام، سول سوسائٹی، حقوق نسواں کی تنظیموں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے سپورٹ کی اپیل کرتے ہیں۔خواتین کی تعظیم اور خاندان جیسی بنیادی اکائی کی ساکھ کے تحفظ کی خاطر آواز بلند کرنا ہوگی۔جاوید لطیف کا بھرپور سیاسی و سماجی بائیکاٹ جاری رہے گا۔تحریک انصاف اس شخص کی موجودگی میں کسی سیاسی مباحثے یا مذاکرے میں شریک نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.