کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 6ملزمان گرفتار

جمعہ 10 مارچ 2017 23:33

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 6ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ اورکالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت غیر قانونی رہائش پذیر 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے جیکسن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیصل عرف اوکشہ کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم نے دہشت گردی کی ٹریننگ افغانستان سے حاصل کی ۔ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں جماعت الاحرار کے لیے بھتہ خوری کے ذریعہ مالی معاونت اور سہولت کاری کرتا رہا ہے ۔ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ایک دوسری کارروائی میں کھارادر کے علاقے سے سیاسی جماعت عسکری ونگ کے 2ملزمان کلیم قریشی اور سید نعمان منظر عرف نومی کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کلیم قریشی سائبر کرائم کی متعدد وارداتوں جبکہ نعمان منظر عرف نومی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور چائنہ کٹنگ میں ملوث رہا ہے ۔مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش عبدالرحمن کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔علاوہ ازیں رینجرز نے پی آئی بی کالونی سے 2بنگالیوں اور برمی باشندے کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایمونیشن اور بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :