لاہور میں2روزجاری بارش نے موسم سرد اور سہانا کردیا، ہفتے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 10 مارچ 2017 23:35

لاہور میں2روزجاری بارش نے موسم سرد اور سہانا کردیا،  ہفتے تک بارشوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) لاہور میںدو روز جاری بارش سے موسم سرد اور سہانا ہوگیا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں حالیہ بارشوں سے جاتی سردی پھر واپس لوٹ آئی، شہر کا موسم سرد اور سہانا ہوگیا پتہ پتہ ڈالی ڈالی دھل گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ہیں،۔ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا جس کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں رواں ماہ کے دوران بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :