ٹریفک حادثہ میں بزرگ شہری جاں بحق

جمعہ 10 مارچ 2017 23:11

جھنگ۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) جھنگ گوجرہ روڈ پر مین گیٹ کے قریب سائیکل سوار بزرگ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطا بق 65سالہ محمدرمضان سائیکل پر گھر سے نکلا اور بازار جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ذد میں آ گیا اور شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔