ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعدٹیمیں اپنے، اپنے علاقوں کے لئے رووانہ ہوگئیں

ہفتہ 11 مارچ 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) 53 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعدٹیمیں اپنے، اپنے علاقوں کے لئے رووانہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ پاکستان واپڈا نی53 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ، چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پاکستان واپڈا کے سلیم عباس نے پہلی اور پاکستان واپڈا کے ہی محمد رمیض نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، ویمنز سنگلز ایونٹ میں پاکستان واپڈ ا کی عائشہ شرجیل نے پہلی اورپاکستان واپڈا کی ہی غزالہ باسط نے دوسری پوزیشن حاصل کی، مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹس کے پاکستان واپڈا نے پہلی اور پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں چودہ ٹیمیں شرکت کی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، کروماٹکس، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، نیشنل ہائی ویزے ، او جی ڈی سی ایل، گلگت بلتستان ، آزادجموں و کشمیراور اسلامیہ کلب کراچی شامل تھیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں دس ٹیمیں شرکت کی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سندھ، پاکستان ریلویز، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل تھیں،چھ کیٹگریز کے مقابلے ہو ئے جن میں منیز سنگلز، ڈبلز اور ٹیم، ویمنز سنگلز ،ڈبلز اور ٹیم شامل تھے،

متعلقہ عنوان :