بشار الاسد کے ہوتے ہوئے شام میں انتخابات نہیں ہوسکتی: ایلچی اقوام متحدہ

آستانا میں طے پایا جنگ بندی معاہدہ ابھی تک موثر ہے ، شام میں تشدد کے واقعات کم ہوئے تو جنیوا مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہوگی ،دی میستورا

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24

بشار الاسد کے ہوتے ہوئے شام میں انتخابات نہیں ہوسکتی: ایلچی اقوام متحدہ
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے کہا ہے کہ اسد بشار الاسد کے ہوتے ہوئے شام میں شفاف انتخابات کا کوئی امکان نہیں ، ان خیالات کا اظہار نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں انتقال اقتدار کا معاملہ 23 مارچ کو ہونے والے مذاکرات کے دور میں بھی زیر بحث آئے گا۔

(جاری ہے)

دی میستورا کا کہنا تھا کہ آستانا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان روس اور ترکی کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پایا جنگ بندی معاہدہ ابھی تک موثر ہے۔، شام میں تشدد کے واقعات میں کمی سے جنیوا مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ جو قوتیں شام میں لڑائی روکنے کے لیے اپنا اثرو نفوذ استعمال کرسکتی ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

ابھی تک شام میں جنگ بندی معاہدہ قائم ہے کیونکہ اس کے ضامن ممالک ایران، ترکی اور روس گیم کے اصولوں سے متفق ہیں۔ یہی وجہ ہے ہم کہ ہم آستانہ مذاکرات کو اہمیت کے حامل قرار دیتے ہیں۔ اگر ہم شام میں تشدد کے واقعات کم کر پائے تو جنیوا مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :