سکالر نجمہ سحرنے انگریزی لٹریچر میں پی ایچ ڈی کرلی

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)شعبہ انگریزی جامعہ پشاور کی ریسرچ سکالر نجمہ سحر نے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کی زیر نگرانی انگریزی لٹریچر میں پی ایچ ڈی کرلی ۔

(جاری ہے)

ان کی ایکسٹرنل ایگزامینرنیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز( نمل )اسلام آباد کی پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ بھٹی تھی ۔شعبہ انگریزی میں منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تیسسزکا کامیابی سے دفاع کیا ۔ امتحانی نشست میں فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز سمیت سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رحمان نے بھی شرکت کی ۔